ولیم بلیک

ولیم بلیک (28 نومبر 1757 - 12 اگست 1827) ایک انگریز شاعر، مصور، اور پرنٹ میکر تھا ۔رومانوی تحریک میں اپنی زندگی صرف کی ، معاصرین میں کوئی اہمیت نہ ملی لیکن 2002 کے بی بی سی سروے کے مطابق انہیں 100 عظیم شعرا میں چھتیسویں نمبر پر رکھا گیا۔ ان کی پینٹنگز اور شاعری کو رومانوی تحریک کے حصے اور "پری رومانٹک" کے طور پر نمایاں کیا جاتا ہے۔ درحقیقت، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ "رومانزم اور قوم پرستی دونوں کے ابتدائی حامی" ہیں۔